ہائیرایجوکیشن کمیشن کی چارٹرڈ انسپکشن اینڈ ایویولیشن کمیٹی کے چيئرمين پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی زير قيادت 25 رکنی وفد کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 16 ستمبر 2024 16:50

نوابشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر 2024ء ) ہائر ایجوکیشن کمیشن چارٹرڈ انسپکشن اینڈ ایویولیشن کمیٹی کے چيئرمين پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی قیادت میں 25 ارکان پر مشتمل وفدنے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین صدیقی و دیگر نےآن لائن شرکت کی اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کر رہے تھےڈائریکٹر ڈاکٹر عاشق حسین نےمختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جو حکومت سے کم گرانٹ ملنے کے باوجود سرپلس میں چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جدید تدریسی طریقوں،انفراسٹرکچر اور انڈسٹری پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں تاکہ یونیورسٹی مزید ترقی کرےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ میری ٹیم کی کوشش ہے کہ شہید رانی کے نام پر قائم ہونے والی اس یونیورسٹی کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہو جائے اس ضمن میں جو ممکن ہوسکتا ہے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں یونیورسٹی کے طلباء خود کو مزيد منوانے کی کوشش کر رہے جس میں یہاں کا تدریسی عملہ انہیں بہتر معلومات فراہم کر رہا ہے۔