15اکتوبر سے محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے ٹائم ٹیبل کا اجراء

بدھ 18 ستمبر 2024 16:52

15اکتوبر سے محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے ٹائم ٹیبل کا اجراء
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) 15اکتوبر سے محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے ٹائم ٹیبل کا اجراء کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ٹرینوں کے نئے سٹاپ کی منظوری کے علاوہ بعض سٹاپ بحال بھی کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے کے ذرائع کے مطابق 15اکتوبر سے رحمان بابا ایکسپریس کا روٹ براستہ لالہ موسیٰ‘ ملکوال‘ سرگودھا‘ کراچی کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ساندل ایکسپریس کو بھی جوکہ سرگودھا اور ملتان کے درمیان چلتی ہے اس کو بھی بحال کئے جانے کا امکان ہے ۔محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ لالہ موسیٰ سے براستہ ملکوال‘ پنڈ دادنخان چلنے والی پنڈ دادن ایکسپریس کو سرگودھا تک چلانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :