گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

افغان قونصل جنرل نے جوکیا وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا،، کبھی بھارت نے بھی ایسی حرکت نہیں کی، قومی ترانے کی عزت ہر قوم کی تربیت میں شامل ہے،کامران ٹیسوری

بدھ 18 ستمبر 2024 16:57

گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) گورنر سندھ نے افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے پر قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغانستان حکومت سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

کامران ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغان قونصل جنرل نے جوکیا وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا، پاکستان نے افغانیوں کو عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بھارت نے بھی ایسی حرکت نہیں کی، قومی ترانے کی عزت ہر قوم کی تربیت میں شامل ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو افغان قونصل جنرل کو کہنا چاہیے تھا کہ آپ میرے دفتر میں بیٹھیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ معلوم نہیں افغان قونصل جنرل کو ذہنی معذوری تھی یا جسمانی جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے۔