45 دنوں میں یہ حکومت ختم ہوتی نظر آرہی ہے. فوادچوہدی کا دعوی
آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں‘ ملک کے لیے کچھ نہیں ہو رہا‘عمران خان کو جیل سے باہر نکالتے حکومت کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے. سابق وفاقی وزیرکی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 19 ستمبر 2024
15:43
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ملک میں جہالت عروج پر ہے ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے 18 سیٹوں والا وزیر اعظم بن گیا ہے ملک کا آئینی ترمیم کسی نے پڑھی ہی نہیں. فواد چوہدری نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن میں عمران خان کا اور میرا کیس تھا، کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے باہر نکالتے وقت حکومت کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے اگر عمران خان جیل سے باہر آئے تو سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہوگا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے. انہوں نے بتایا کہ ملک میں مختلف قسم کے پراپیگنڈے کیے جا رہے ہیں گرفتاریوں سے اور پکڑ دھکڑ سے ملک نہیں چلتے، اس طرح کے عوامل سے ملک میں تقسیم پیدا ہوتی ہے سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں نارمل سیاست نہیں ہو رہی پاکستان کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ آئندہ 45روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد کہ ملک میں نیا پی سی او لگایا جائے،یہ ناپسندیدہ ججوں کو باہر کرکے پسندیدہ جج کو لانا چاہتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
ایرانی امریکی جھڑپ اور یو اے ای پر حملوں سے کشیدگی پھر زیادہ
-
پاکستانی حج مشن کی دیانتداری، 4ہزار ریال سے زائد گم شدہ رقم عازمِ حج کے حوالے کردی
-
اسٹریٹیجک غیر جانبداری: ایران جنگ میں شام کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے؟
-
جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر کراچی سے عمان جانے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
-
پاکستان نے بچوں میں غذائی کمی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی
-
پاکستان ، چین کے درمیان بڑی تجارتی پیشرفت ،اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
-
پاکستان جنگ میں کامیابی کے ساتھ امن کا بھی داعی ہے
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ،غربت کی شرح تقریباً 40 فیصد ہو گئی
-
پنجاب میں نکاح رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ کیلئے نئی سہولت کا آغاز
-
مجھے کبھی بھی یہ خوش فہمی نہیں رہی ہے میں سلمان خان کی طرح ہوں‘ رجب بٹ
-
وزیراعلی مریم نواز کی 7 کروڑ روپے واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.