آزادکشمیر کےوزرا کا پلندری میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:34

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) آزادکشمیر کےوزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ سچائی پر ہی معاشرے زندہ رہتے ہیں ،ہمیں اپنی شناخت پر فخر ہے۔ پلندری میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریت ہماری قوم ہے۔ اسلام مکہ میں آیا تو امن قائم ہوا ہے ۔ وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت وزرا کرام کی پلندری آمد پر خوش آمدید کہا ،انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے علاقہ کی تعمیر وترقی میں دلچسپی لینے پر شکر گزار ہے۔

وزیر سیاحت و آثار قدیمہ سردار فہیم اختر ربانی نے بھی وزیر اعظم اور وزرا کرام کا پلندری آمد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات اکمل سرگلہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سردار محمد حسین ایڈووکیٹ اپنی عوام کے لیے ہمیشہ متفکر رہتے ہیں، وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر محمود نے کہا کہ کامیاب جلسہ پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میاں عبد الوحید نے خطاب میں کہا کہ یہاں کے لوگوں میں شعوری بیداری ہے یہ کسی انتشاری نظریہ کو نہیں مانتے۔ یہ لوگ فکری طور پر زندہ ہیں۔ وزیر ہائوسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ کابینہ مل کر سدھنوتی کے تمام مسائل حل کری گے۔ چوہدری ارشد نے کہا کہ برقیات کی تنظیم نو کی جا رہی ہے نئے سب ڈویژن قائم کری گے۔ محترمہ نبیلہ ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کا پلندری آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور پر امید ہیں کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں گے۔