ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:30

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس کے اپنے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26کروڑ ڈالرکم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔

متعلقہ عنوان :