جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ،مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہونگے

جمعرات 26 ستمبر 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2024ء) جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ،مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہونگے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہونگے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ انتخابات میں مرکزی امیر اور سیکرٹری جنرل کا چناؤ ہوگا۔اسلم غوری نے کہاکہ صوبہ کے پی ،بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں،صوبہ کے پی سے سنیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ صوبہ بلوچستان سے سنیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔