
ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق و ہونہار طلبہ کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ، پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا
فیصل علوی
پیر 30 ستمبر 2024
13:28

(جاری ہے)
پروگرام سے آئندہ 4 سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔
طلبہ Honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے۔ ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ہونہار سکالر شپ پروگرام اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا۔ہونہار سکالر شپ پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔میں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ بنا سفارش صرف اور صر ف میرٹ پر تمام طلباءوطالبات کو سکالرشپس دی جائیں ۔سفارش کلچر کے خاتمے سے ہی ہم دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں۔میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قومی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز
-
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
-
شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، علیمہ خان کا شدید ردعمل
-
سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا
-
بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟
-
بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
-
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں 1 اہلکار شہید 3 زخمی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹرطارق فضل کا میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 67 یوں شہادت پر خراج عقیدت
-
صدرزرداری اوروزیر اعظم کامیجر طفیل محمد شہید کو67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
-
شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت
-
لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.