
علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات‘ ڈی چوک میں احتجاج سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی‘ملاقات میں پارٹی کی احتجاجی تحریک‘ ملکی وپارٹی سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی.رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 1 اکتوبر 2024
17:02

(جاری ہے)
عمران خان کی بہن علیمہ خان‘ جمشید برکی‘ سلمان اکرم راجہ اورشیخ محمد سلمان ایڈووکیٹ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کانفرنس روم میں کرووائی گئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی وپارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی بعد ازاں علی امین گنڈاپور صحافیوں سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے. واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ”عدلیہ کی آزادی“ کے لیے ملک گیر احتجاج کی تازہ کال دی ہے عمران خان سے منسوب اعلان کے مطابق 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماعات، جلسوں پر مکمل پابندی سے متعلق ایک نئے قانون کی منظوری کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے. امن عامہ ایکٹ 2024 کے تحت کوئی بھی پارٹی جو احتجاج کرنا چاہتی ہے وہ ایک ایونٹ کوآرڈینیٹر مقرر کرے جو مقررہ تاریخ سے 7 دن پہلے اجتماع منعقد کرنے کی اجازت کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھے گا قانون کے مطابق درخواست کی وصولی کے بعد ضلع مجسٹریٹ امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس رپورٹس حاصل کرے گا اور اس کے بعد اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گا یہ قانون وفاقی حکومت کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ اسلام آباد کے ایک مخصوص علاقے کو ”ریڈ زون“ یا ”ہائی سیکیورٹی زون“ کے قراردے کر اس طرح اس علاقے میں ہر قسم کی سرگرمیوںپر پابندی لگا دی جائے.

مزید اہم خبریں
-
ترکی: اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر شدید احتجاج
-
قطر ہمارا مضبوط اتحادی ہے‘ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، امریکی صدر
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
سیلاب زدگان کی خدمت سیاست سے بڑھ کر ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان
-
کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں
-
انتہا پسندی ، دہشتگردی ، عدم برداشت کے خاتمے کیلئیملک گیر سطح پر پیغام رحمت اللعالمین کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان
-
غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار، شیڈول جلد جاری ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.