عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیربخت محمد کاکڑ

بدھ 2 اکتوبر 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے موقع پر کیا ۔

دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہیں ہسپتال کی کارکردگی، جدید سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ہسپتال کے ڈپٹی کمانڈنٹ نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سی ایم او شیخ زید بن النہیان ہارٹ ہسپتال بھی موجود تھے۔

انتظامیہ نے وزیر صحت کو ہسپتال میں موجود کارڈیالوجی یونٹ، ایمرجنسی سروسز، آپریشن تھیٹرز اور مریضوں کی دیکھ بھال کے دیگر شعبہ جات کا دورہ کرایا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حکومت صوبے میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے اداروں کی مدد کرے گی تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :