
جنگ سے بچنا اور لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام ضروری، گوتیرش
یو این
بدھ 2 اکتوبر 2024
00:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2024ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مابین فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل جنگ سے ہر صورت بچنا اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ
کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے لبنان کے وزیراعطم نجیب میقاتی سے رابطہ کر کے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کا پورا نظام ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔
سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر کے عطیہ دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ بحران سے متاثرہ لبنان کے شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے طلب کردہ 426 ملین ڈالر کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل ملکی رہنماؤں سے اپنے رابطے برقرار رکھیں گے اور لبنان میں ان کے نمائندے کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں کرتے رہیں گے۔
بھاری شہری نقصان
لبنان اور اسرائیل کی سرحد (بلیو لائن) پر تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو حالیہ کشیدگی کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔
دوران جنگ شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دینا تمام فریقین پر لازم ہے۔سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ لبنان میں یونیفیل کے حکام سے رابطے میں ہیں جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ فی الوقت اسرائیل کی جانب سے لبنان میں بڑے پیمانے پر حملہ شروع نہیں کیا گیا۔ بلیو لائن پر اقوام متحدہ کے امن اہلکار اپنی جگہوں پر موجود ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے وہ سرحد پر معمول کا گشت نہیں کر سکے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ متحارب فریقین پر اثرورسوخ رکھنے والے خطے اور دنیا کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ اس کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کریں۔ اقوام متحدہ کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر متواتر راکٹ باری پر تشویش ہے۔ ادارہ خطے میں ہر ملک کے شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی چاہتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.