اسرائیل سے کہا ہے لبنان میں شہریوں پر حملے بند کئے جائیں،میتھیو ملر

مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:35

اسرائیل سے کہا ہے لبنان میں شہریوں پر حملے بند کئے جائیں،میتھیو ملر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کہاہے کہ لبنان میں شہریوں پر حملے بند کیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق میتھیو ملر کا کہناتھا کہ امریکا چاہتا ہے لبنان میں شہریوں اور انفرااسٹریکچر کو نشانہ نہ بنایا جائے،مشرق وسطی کی صورتحال پر امریکا کی گہری نظر ہے،مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں،حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا،جی سیون ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔