Live Updates

فیصل واڈا جس طرح منتخب ہوا ہے سب قوم کے سامنے ہے

جن لوگوں نے فیصل واڈا سے پریس کانفرنس کروائی ان کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے وزیر اعلٰی کی طرف دیکھنا بھی مت، یہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، شیخ وقاص اکرم

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 اکتوبر 2024 21:35

فیصل واڈا جس طرح منتخب ہوا ہے سب قوم کے سامنے ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2023ء ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ فیصل واڈا جس طرح منتخب ہوا ہے سب قوم کے سامنے ہے، جن لوگوں نے فیصل واڈا سے پریس کانفرنس کروائی ان کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے وزیر اعلٰی کی طرف دیکھنا بھی مت، یہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر پی ٹی آئی کے اندر لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے، خیبرپختونخواہ کے وسائل احتجاج کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں، یہ پنجابی پٹھان لڑائی کرانا چاہتے ہیں، آپ اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو پھر چیپٹر بند ہے۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کل ملائیشیئن صدر آرہے ہیں ، وفود آرہے ہیں، پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جارہا ہے، پریشان یہ ہے کہ کہتا ہے کہ میرے اقتدار کی لاشیں گرا دو، ارشد شریف اور رپورٹر بیٹی شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

بہت سارے کارکن مارے گئے، الگ بات کہ نعیم الحق جگری دوست ان کی وفات پر گھر نہیں گئے ، ارشد شریف کی شہادت پر موجود تھے، میری والدہ کا انتقال ہوا، میں نے پارٹی پر 15سال خون پسینہ پیسا لگایا، میری والدہ کا سوشل میڈیا پرتمسخر اڑایا گیا۔

ساری چیزیں سن اور دیکھ رہے ہیں،ان چیزوں کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے، اب پانی سر سے اوپر چلا گیا ہے۔ عمران خان غلامی اور آزادی کی بات کرتے پہلے خود کو غلامی سے آزاد کریں، اپنے بیٹوں کو بھی یہاں بلائیں کیوں کہ بہت اچھا کام ہے؟آپ کو اقتدار چاہیے ، آپ کو پریشانی ہے کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فورم سے آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ ہوگا، پیٹرول سستا ہورہا ہے مزید سستا ہوتا جائے گا، 9سینٹ کی بجلی انڈسٹری کو دینے کی بات ہوئی اس پر عملدرآمد ہوگا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہتر ہورہا ، ترسیلات ریکارڈ پر آرہی ہیں، ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے شرح سود کم ہورہی ہے۔سرمایہ کاری آرہی ہے۔ عمران خان کو پریشانی ہے کہ ملک پٹری پر کیوں چڑھ رہا ہے، اقتدار کیلئے بہت گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں، اگر زیادہ سے زیادہ 50ہزار لوگ آجاتے ہیں، قانون ہے کہ گولی نہیں چلاسکتے، شراب نہیں پی سکتے، آپ کہتے قانون توڑ کر ڈی چوک آئیں گے۔

منصوبہ بندی کی ہوئی ہے کہ لاشیں گرانی ہیں، علی امین گنڈا پور آپ کی جان بھی قیمتی ہے، کیوں اشتعال دلا رہے ہیں، اس اشتعال میں کوئی مر گیا تو 302کی ایف آئی آر عمران خان اور گنڈاپور پر بھی کٹے گی۔ آپ یہود ، انگریزوں کی غلامی کررہے ہیں، آئی ایم ایف اور انگریزوں کو خط لکھ رہیں۔ گوشت چاند تارے شرک کی چیزیں غلامی آپ کے اندر ہے۔واوڈانے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جہاں جانے سے روکا وہاں چلے گئے، وہ اپنے سیاسی کفن کے اوپر کیل ٹھونک رہے ہیں،اب اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی واپسی نہیں ہے، فیض حمید کے کورٹ مارشل پر بات نہیں رکے گی سزا بھی ہوگی، ملک سے بڑا کوئی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، پی ٹی آئی میں لاشوں کے ڈھیر لگانے کی تیاری ہے کوشش ہے کہ قتل وغارت گری رک جائے، آپ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو پھر چیپٹر بند ہے۔آئینی ترامیم کی منظوری پر کہا کہ 21اکتوبر کو آپ اور میں میری سالگرہ کا کیک خوشی سے کاٹیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات