شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقہ ہردیو گاوں کے قریب پولیس مقابلہ

خطرناک ڈاکو سلیم ماچھی ہلاک ,2 ڈاکو فرار

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 4 اکتوبر 2024 17:20

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2024ء ) شیخوپورہ میں تھانہ صدر پولیس کے علاقے ہردیو میں پولیس مقابلہ ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس خطرناک ملزم سلیم ماچھی کو سیالکوٹ جیل سے طلب کروا کر لا رہی تھی کہ ہردیو گاوں کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے زیر حراست ملزم سلیم کو چھڑوا لیاپولیس نے فوری ناکہ بندی کروا کر ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن ملزم سلیم کی نعش کھیتوں سے برآمد۔ترجمان شیخوپورہ پولیس واجد عباس کے کے مطابق ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا خطرناک ملزم سلیم 70 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔