مظفرآباد،اغوا ہونیوالی دوبچوں کی ماں بازیاب،بچے بھی برآمد

مقدمہ درج کرکے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کریئے گئے

جمعہ 4 اکتوبر 2024 20:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2024ء) اغوا ہونے والی دوبچوں کی ماں بازیاب،بچے بھی برآمد ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،مقدمہ درج کرکے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کریئے گئے۔تفصیلات کے مطابق 10ستمبرکو عبد الرشید ولد خوشی محمد نے چوکی پولیس جلال آباد کو تحریری درخواست دی کہ اس کی بیوی آمنہ بی بی دوبچوں زویا بی بی اورزین کو لے کر چلی گئی ہے۔

جس پر چوکی پولیس کے اے ایس آئی علی اصغر خان نے مفقود الخبری کا اندراج کرتے ہوئے اغوا کرنے والے افراد کے خلاف چھان بین شروع کردی اس دوران 19ستمبر 2024کو عبد الرشید نے دوبارہ درخواست پیش کی کہ آمنہ بی بی کو رضوان خلیل ولد خلیل الرحمٰن ساکنہ ڈھوک پراچہ،مشورہ خلیل الرحمٰن ولد،ولی الرحمن،زیشان ولد خلیل الرحمٰن،زرینہ بی بی زوجہ خلیل الرحمٰن اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ پر مقدمہ 382/24بجرائم 10/16و 19/za درج ہو کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق مستغیث مقدمہ عبد الرشید کے پاس ملزمہ کے متعلق موبائل نمبر نہ ہونے پر بڑی مشکل سے ملزم رضوان خلیل کا نمبر حاصل کیاگیا جو بہاولنگر میں موجود تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے خرم پراچہ ٹیکسلا تک تلاش وپتہ داری کی گئی۔اس دوران ملزمہ زرینہ بی بی کو گرفتار کرکے تحت ضابطہ مقدمہ میں زیر مواخذہ لایا جا کر دریافت کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔اسی ڈر خوف کیوجہ سے ملزمہ آمنہ بی بی نے ہمراہ دو بچوں کے 27ستمبر کو عدالت العالیہ میں پیش ہوکر حکم امتناعی حاصل کرلیا اور اسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے پاس پیش ہو کر شیرخوار بچوں کے ساتھ شیلٹر ہوم چلی گئی۔عدالت العالیہ سے احکامات جاری ہونے کے بعد پولیس کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔ان خیالات کا اظہار عاشق خان مغل نے کیا۔انہوں نے کہاکہ عبد الرشید کی طرف سے چوکی پولیس جلال آباد پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہم ایسے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔