مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک اور تجارت پر قبضے کی تیاری ہورہی ہے، گورنرسندھ

جمعہ 4 اکتوبر 2024 22:51

مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک اور تجارت پر قبضے کی تیاری ہورہی ہے، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2024ء) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تجارت میں دنیا سے حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔کراچی میں کجھور فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کمزور ملک تجارت اور سفارت میں اپنا حصہ نہیں لے سکتا۔ دنیا سے تجارت میں حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم ممالک ایک ہوکر اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں معصوم۔بچوں کو شہید کیاجارہاہے۔ مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک اور تجارت پر قبضے کی تیاری ہورہی ہے۔ خلیجی ممالک کے سفارتی حکام اپنے ممالک کو لکھیں۔ عرب ممالک کے پاس پیسے کی کمی نہیں۔ کمزور ہونیکی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کاشت کار معیار پر توجہ نہیں دے رہے۔ دنیا کے چار ممالک ایک کھجور کے درخت سی1500ڈالر پاکستان 50ڈالر کماتا ہے۔#