ڈرامہ سیریل ’’کفارہ‘‘ نے یوٹیوب پر ایک اور تاریخ رقم کرلی

جمعہ 4 اکتوبر 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2024ء) جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’کفارہ‘‘ نے جیو کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’کفارہ‘ 60 دن میں ون بلین ویوز حاصل کرکے بلین کلب کا حصہ بن گیا ہے۔ اب تک ون بلین کلب میں شامل ہونے والی یہ 13 ویں ڈرامہ سیریل ہے، مجموعی طور پر 13 سیریلز میں سے 8 کا تعلق ہر پل جیو سے ہے جنہیں ناظرین کی دلچسپیوں کیلئے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے تخلیق کیا ہے۔واضح رہے ڈرامہ ’تیرے بن‘ اور ’خدا اورمحبت‘ تھری بلین کلب کے حامل ہیں۔