اسپیکرقومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:29

اسپیکرقومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خوارجی دہشتگردوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان کے علاقہ سپن وام میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔اسپیکر کا خوارجی دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 5 جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

(جاری ہے)

اسپیکر کا خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، محمد اختر زمان، شاہد اللہ، یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے شہدائ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں شر پسند عناصر دشمن کے ناپاک ایجنڈے پر کار بند ہیں،ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جری سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہمارے بہادر سپوتوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہی