پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خان

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:36

پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاکستان کی سلامتی کے لیے بہادر افواج دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں ،وطن کے ہمارے سپاہی ملکی استحکام ، امن اور دفاع کے چمن کو اپنے خون سے سینچ رہے ہیں ۔

شمالی وزیرستان میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوانوں کی شہادت پر خاں کا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رانا مشہوداحمد خان نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں قوم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد کرتی ہیں پاکستان کی سلامتی کے لئے بہادر افواج دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن کے ہمارے سپاہی ملکی استحکام، امن اور دفاع کے چمن کو اپنے خون سے سینچ رہے ہیں شہدائ کی لازوال قربانیاں قوم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد کرتی ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدائ اور اٴْن کے خاندان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امن و امان کے پھول ضرور مہکیں گے اللہ تعالی شہدائ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔