
اکتوبر 7 برسی: گوتیرش کا یرغمالیوں کی رہائی اور امن کوششوں کا مطالبہ
یو این
اتوار 6 اکتوبر 2024
04:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 اکتوبر 2024ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے بھر کے لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اسرائیل
پر حماس کے حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تنازع کو پائیدار طور سے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی تاکہ دونوں فریق اور خطے کے تمام دیگر ممالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے امن اور وقار سے رہیں۔سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے روح فرسا تھے جن میں بچوں اور خواتین سمیت 1,250 سے زیادہ اسرائیلی اور غیرملکی لوگوں کو وحشیانہ انداز میں ہلاک کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس دوران انہیں جنسی زیادتی سمیت ناقابل بیان تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو محض اپنی روزمرہ زندگی میں مصروف تھے۔ اس دن 250 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنایا گیا، جن میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
انہوں ںے کہا ہے کہ 7 اکتوبر عالمی برادری کے لیے حماس کے ان گھناؤنے افعال اور لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کی باآواز بلند اور واضح طور سے مذمت کرنے کا دن ہے۔
متاثرین سے اظہار یکجہتی
اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے عزیزوں کی زندگیوں، امیدوں اور ان کے خوابوں کے بارے میں مزید جانا اور اس اذیت و تکلیف میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ
کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس تکلیف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا جو یرغمالیوں کے خاندانوں کو روزانہ جھیلنا پڑتی ہے۔ تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی عمل میں آنی چاہیے۔ تب تک حماس کو چاہیے کہ وہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ہلال احمر) کو ان یرغمالیوں سے ملنے کی اجازت دے۔انہوں نے کہا ہے 7 اکتوبر فطری طور پر ان خوفناک واقعات کے بارے میں سوچنے کا دن ہے اور وہ تمام متاثرین اور ان کے عزیزوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
امن اور امید کا پیغام
انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد ہولناک تشدد اور خونریزی کی لہر اٹھی اور ایک سال قبل ان ہولناک حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ بدستور زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اس سے غزہ کے فلسطینیوں اور اب لبنان کے لوگوں کو شدید انسانی تکالیف کا سامنا ہے۔
پیغام کے آخر میں انہوں نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ اس قدر خونریزی اور تقسیم کے ہوتے ہوئے امید کو قائم رکھنا ہو گا۔متاثرین کی یاد کو تکریم پیش کرتے ہوئے سبھی کو خاندانوں کو دوبارہ جوڑنے اور پورے مشرق وسطیٰ میں تکالیف اور تشدد کا خاتمہ کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔
سیکرٹری جنرل کا مکمل ویڈیو پیغام دیکھیے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.