میاں نوازشریف کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں جوملک کوبحرانوں سے نکال سکے،برجیس طاہر

منگل 8 اکتوبر 2024 17:19

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ اپنا یہ شیوہ ہے کہ اندھیروں میں جلاتے ہیں چراغ ان کی فطرت ہے کہ زمانے میں یونہی رات رہے۔ وہ حلقہ این اے 111 کے گاؤں کڑکن واہگہ کے ڈیرہ دھاری وال میں لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے واپڈا ٹرانسمیشن لائن پول اور ٹرانسفارمرز کے افتتاح کے موقع پراہل علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کڑکن واہگہ پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکروں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے،پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے گئے۔چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں اور میری پارٹی مسلم لیگ نون ہے،میں آپ سے اورآپ مجھ سے ہیں،میں آپکویقین دلاتاہوں کہ علاقے کی پگ کو داغ نہیں لگنے دونگااورلوٹانہیں بنوں گا۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں جوملک کوبحرانوں سے نکال سکے۔ اس موقع پر کوارڈینیٹر حلقہ این اے 111 چوہدری محمد عاصم رندھاوا، چوہدری صائم واہگہ، کوارڈینیٹر لیسکو چوہدری عبدالجبار اپل،چوہدری محمدنویدسیان،ریاض چڈھر سمیت ورکروں کارکنوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔\378