عارف والا، پسند کی شادی، بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:20

عارف والا،  پسند کی شادی، بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) عارف والا، پسند کی شادی کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے ماں کو ابدی نیندسلادیا ۔نواحی گاؤں ای بی 15 میں جہانگیر نے پسند کی شادی کے تنازع پر ماں نورالہٰی کو سوٹے کے وارکرکے شدید مضروب کردیا گیا جسے فوری طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پروہ زندگی کی بازی ہارگئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی قاتل بیٹے جہانگیر کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بتایا گیاہے کہ قاتل جہانگیر پسند کی شادی کرناچاہتاتھا، ماں کے انکار پراسے تشدد کرکے قتل کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :