وزیراعلیٰ سندھ کا شکارپور کچے میں فائرنگ سے ایس ایچ او کی شہادت پر دکھ کا اظہار

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:57

وزیراعلیٰ سندھ کا شکارپور کچے میں فائرنگ سے ایس ایچ او کی شہادت پر دکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شکارپور کچے میں فائرنگ سے ایس ایچ او سہراب اوڈھو کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے ایس ایچ او سہراب اوڈھو کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں،غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :