ترکیہ، جنسی سکینڈل کے باعث خاتون فٹ بال ریفری تاحیات معطل

جمعرات 10 اکتوبر 2024 15:09

ترکیہ، جنسی سکینڈل کے باعث خاتون فٹ بال ریفری تاحیات معطل
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء)ترک فٹ بال فیڈریشن نے نوجوان ریفری ایلف کراسلان کے خلاف فٹ بال سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی مشق کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ اس یہ الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی عمر سے تین گنا زیادہ بڑے میچ مبصر کے ساتھ جنسی کلپ میں نظر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کراسلان کی عمر 24 سال اور ایرڈیمیر کی عمر 61 سال ہے۔ ان دونوں کو فٹ بال سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے معطل کر دیا گیا۔ فیصلے کے خلاف ان کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ کراسلان نے ترکیہ میں میچوں کا انتظام کیا ہے کیونکہ چوٹ کی وجہ سے اسے بیسکٹاس کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چھوڑنا پڑا۔