صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دورے پر جائیں گے

بین الاقوامی فورم میں شرکت کرینگے‘فورم کا عنوان زمانوں اور تہذیبوں کے درمیان تعلقات امن و ترقی کی بنیاد ہے

جمعرات 10 اکتوبر 2024 15:14

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دورے پر جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دورے پر جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔فورم کا عنوان زمانوں اور تہذیبوں کے درمیان تعلقات امن و ترقی کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فورم اشک آباد میں 10-11 اکتوبر 2024ئ کو ہوگا، بین الاقوامی فورم ترکمان دانشور، شاعر اور فلسفی، مقطی مقلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ پر کیا جارہا ہے۔فورم میں صدر زرداری خطے کے لیے امن، اتحاد اور ترقی کی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ فورم کے ضمن میں ترکمانستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔