قصور،بچیوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2024 19:47

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آرا منظور وٹو نے بچیوں کے عالمی دن کے حوالے سے زیور تعلیم پروگرام کے تحت رجسٹریشن اور رقم کی شفاف منتقلی کیلئے آگاہی مہم کا افتتاح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی فرید روڈ قصور میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک انور ندیم، یو این ویمن کی نمائندہ سدرہ ہمایوں اور اساتذہ‘والدین و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر وائس چیئر پرسن جہاں آرا ومنظور وٹو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئر پرسن جہاں آراء منظور وٹو نے کہا کہ دو ہفتوں پر محیط اس آگاہی مہم کا مقصد کم شرح خواندگی کے حامل 17 اظلاع کے سرکاری سکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت تک پڑھنے والی زیادہ سے زیادہ طالبات کو 80فیصد حاضری برقرار رکھنے پر سہ ماہی بنیادوں پر3ہزار روپے کے وظائف دینے ہیں۔ \378

متعلقہ عنوان :