فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 10 اکتوبر 2024 21:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا‘ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، جبکہ اوباش افراد نے 3خواتین اور 7نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آن لا ئن کے مطابق ویور کالونی جڑانوالہ کے رہائشی ارشد کی اہلیہ (ص) کو ملزمان افضال وغیرہ‘ ملت ٹائونکے علاقہ 120 ج ب کی (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے جاوید کی بیٹی (ث) گھر سے سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی‘ نشاط آباد کے علاقہ سمانہ کے رہائشی اکرم کا 13سالہ بیٹا عبدالوہاب‘ ملت ٹائون کے رہائشی شہباز علی کے بیٹے امجد‘ ٹھیکری والہ کے علاقہ 67 ج ب کی رہائشی عابدہ بی بی کے بیٹے ساحل‘ سمن آباد عبدالله گارڈن فیزٹو کے رہائشی فاروق کے بیٹے رمضان عرف فجا‘ جھنگ بازار کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کی رہائشی شگفتہ بی بی کا خاوند شکیل‘ گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ کے رہائشی ارشد عزیز کا بیٹا حسیب اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109 گ ب کے عابد کا بیٹا عبدالرحمن گھر سے نکلے جوکہ واپس نہ آئے‘ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایف آئی سی کے باہر کاشف سے 50ہزار روپے‘ سٹیٹ بنک روڈ پر عائشہ شریف سے جھپٹا مار کر پرس‘ سرکلر روڈ پر آصف سے جھپٹا مار کر فون‘ شہباز ٹائون کے جمیل سے 40ہزار‘ سیف آباد نمبر2 کے شاہد مختار سے نقدی‘ فون‘ سرفراز کالونی کے ابرار سے موٹرسائیکل‘ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب زوہیب سے 43ہزار‘ جڑانوالہ روڈ پر علی افضل سے 50ہزار‘ شیل پٹرول پمپ کے قریب نور بی بی سے پرس‘ 214 رب کے حنظلہ نعیم سے 4ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ بابا فرید روڈ پر یاسر سلمان کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ بابر چوک کے قریب خالد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ نعمت کالونی کے ذیشان سجاد سے 30ہزار روپے‘ فون‘ سرگودھا روڈ پر حذیفہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ محمودآباد کے عبدالرحمن سے نقدی‘ فون‘ گلستان کالونی کے ایاز محمود سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ گرین ٹائون کے غوث علی سے 7ہزار روپے‘ فون‘ شاہ رخ پرویز سے 92ہزار روپے‘ فون‘ جھمرہ روڈ حمید سی این جی کے قریب کاشف سے 3ہزار روپے‘ فون‘ جھمرہ روڈ پر محمد عمر سے اڑھائی لاکھ لوٹ لئے‘ کشمیر روڈ پر عمر علی سے 16ہزار‘ 66فٹابازار منصورآباد کے محمد علی سے نقدی‘ فون‘ 51 ج ب کے لیاقت علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی‘ موٹروے ہیومز کے قریب شرجیل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 52 ج ب کے ذیشان قدیر سے موٹرسائیکل‘ غلام محمد آباد نمبر2 کے فہد کی دکان لوٹ لی‘ 6 ج ب کے طاہر محمود کے ڈیرہ سے مویشی‘ سیم پل کے قریب اسلام سے نقدی‘ فون‘ رسول پور کے فخر عباس سے نقدی‘ فون‘ محلہ گارڈن کے افضل سے نقدی‘ فون‘ 133 رب کے اعجاز کی دکان کا صفایا کر دیا‘ 24 ج ب کے شفقت علی سے 50ہزار روپے‘ 92 رب کے ندیم کے ڈیرہ سے سامان چوری‘ کھڈیاں قبرستان کے قریب تنویر عباس سے 12ہزار روپے‘ خان ماڈل کالونی کے واجد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ شہزاد کالونی کے اکرم سے 18ہزار روپے‘ فون‘ 75 گ ب کے اسلم سے موٹرسائیکل چھین لی‘ 226 رب کے اسحاق کے ڈیرہ سے مویشی‘ 240 رب کے ابرار حسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ علی ٹائون کے سلطان سے 75ہزار روپے‘ سنٹرل جیل کے قریب جاوید سے جھپٹا مار کر فون‘ حسیب شہید کالونی کے فیصل سے 55ہزار روپے‘ سمندری روڈ پر اویس سے 20ہزار‘ بابر چوک کے غلام حسین سے 45ہزار روپے‘ فون‘ شادی پورہ کے یٰسین سے 2ہزار روپے‘ فون‘ ہلال روڈ پر شفیق سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ 79 ج ب کے شہباز سے ایک لاکھ 62ہزار روپے‘ فون‘ 73 ج ب کے مظہر خان سے سوا لاکھ روپے‘ ڈی ٹائپ کالونی کے محمد احمد سے نقدی‘ فون‘ 85 گ ب کے عامر ذوالفقار سے 35ہزار روپے‘ فون‘ روشن والا بائی پاس کے قریب طاہر سے 30ہزار روپے‘ خالد محمود سے 50ہزار روپے‘ فون‘ دربار دالووال کے قریب تنویر سے 20ہزار روپے چھین لیے‘ سمن آباد کے اختر کے گھر کا صفایا کرد یا‘ 272 رب کے غلام مرتضیٰ سے 10ہزار روپے‘ 237 گ ب کے علی رضا سے 15سو روپے‘ فون‘ بلال گنج میں ریاض کی دکان کا صفایا‘ 63 گ ب کے حسنین نواز سے 20ہزار روپے‘ 67 گ ب کے سہیل کی حویلی سے مویشی‘ ناظم آباد کے امیر علی سے موٹرسائیکل‘ پل سیم ڈوگراں کے قریب اعجاز سے نقدی‘ فون‘ 381 گ ب کے زبیر کے ڈیرہ سے بیلوں کی جوڑی‘ 266 رب کے اشرف سے 5لاکھ‘ 193 رب کے عاصم سے 8ہزار روپے‘ 266 رب کے فہد سے 1لاکھ‘ 70رب کے طارق محمود سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ 97 رب کے عرفان علی سے 20ہزار روپے‘ فون‘ ماموں کانجن کے آصف سے 50ہزار روپے‘ پنڈی شیخ موسیٰ کے یوسف سے ڈیڑھ لاکھ‘ قصبہ تاندلیانوالہ میں نواز کا گھر لوٹ لیا‘ 45 گ ب کے تجمل کے گھر سے بکرے‘ 204 گ ب کے بشارت علی کی حویلی سے مویشی اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔

علاوہ ازیں ڈیفنس ویو کالونی کے غضنفر کی کار‘ کمپنی باغ سے جاوید‘ سول ہسپتال سے اسامہ رفیق‘ الائیڈ ہسپتال سے مختار احمد‘ لاری اڈا سے شہباز‘ گمٹی چوک سے احسن جاوید‘ بیرون کارخانہ بازار سے سفیان‘ ضلع کچہری سے سجاد‘ شاداب کالونی کے حافظ مطلوب‘ مدن پورہ کے قادر‘ چوہڑ ماجرا کے محمد عثمان‘ محلہ عثمان غنی کے ظفر علی‘ کلیم شہید کالونی کے انضمام الحق‘ ستیانہ روڈ پر طلحہ‘ ہریاں والا چوک کے ذوالفقار بھٹہ‘ کوہ نور چوک میں خالد‘ عظیم سرور‘ حبیب الرحمن‘ مٹوپورہ کے طیب‘ ڈھڈی والا کے اسحاق‘ عرفان آباد کے فیاض‘ بھائی والا کے سعید‘ ٹی وی بوسٹر روڈ پر عبدالله‘ 225 رب کے محمود انور‘ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے عمران‘ گیٹ چوک ستیانہ روڈ سے فیصل‘ برکت پورہ کے یونس‘ 67 ج ب کے سیف علی‘ 38 ج ب کے آغا فہیم‘ ستارہ کالونی کے امجد رسول‘ مظفر کالونی کے عمر فاروق‘ زم زم کالونی کے نعیم ساجد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔