مولانا فضل الرحمان کا سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کی وفات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 10 اکتوبر 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الٰہی بخش سومرو مرحوم کی جمہوریت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں، مرحوم سینئر پارلیمنٹرین تھے۔ انہوں نے اہل خانہ اور متعلقین سے تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور اس پر اجر عظیم کے لئے دعا کی۔