
پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان پہلی ٹیم بن گئی جو 500 رنز بنانے کے بعد اننگز سے میچ ہاری ہے، تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ 0-1 کی برتری حاصل
ذیشان مہتاب
جمعہ 11 اکتوبر 2024
12:08

(جاری ہے)
اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کردی، انگلش ٹیم کو گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔ دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ آغا سلمان، عامر جمال اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو صفر پر پہلا دھچکا لگا ، کپتان شان مسعود 11، بابراعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ سلمان کے 49 گیندوں پر 41* اور جمال کے 48 گیندوں پر 27* رنز نے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کو 152/6 تک پہنچا دیا۔ ہوم ٹیم اب انگلینڈ کی پہلی اننگز کے ٹوٹل سے 115 رنز پیچھے ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور بریڈن کرس نے دو، دو جبکہ کرس ووکس اور چیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپ گریڈیشن کا فیصلہ
-
محمد رضوان کو غزہ اور فلسطین کی حمایت کرنے پر برطرف کیا گیا: راشد لطیف کا الزام
-
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی پوری ٹیم 333 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی
-
پریکٹس میں آنکھ پر گیند لگی، ڈاکٹر نے کہا کئی ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا: آصف آفریدی
-
شاہین کو ون ڈے کا کپتان بنا کر رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا: محمد عامر
-
مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
رضوان احمد کی کپتانی سے چھٹی
-
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پشاور نے بہاولپور کو ہرا دیا
-
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پشاور نے بہاولپور کو ہرا دیا
-
صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘داود خان صدر‘منصور زمان جنرل سیکرٹری منتخب
-
پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہی
-
راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کا جوش و خروش دیدنی رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.