
این اے231 دوبارہ گنتی معاملہ، نقاب پوش افراد ووٹوں کا تھیلہ لیکر فرار
ووٹوں گنتی کے دوران نقاب پوش افراد زبردستی الیکشن کمیشن کے دفتر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی اور سیاسی کارکنوں اور میڈیا نمائندوں کو الیکشن کمیشن دفتر سے باہر نکال دیا، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے گنتی کا عمل متاثر ہونے پر الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر شدید نعرے بازی
فیصل علوی
جمعہ 11 اکتوبر 2024
12:28

(جاری ہے)
اطلاع ملنے پر پولیس الیکشن کمیشن کے آفس پہنچی لیکن اس وقت تک نقاب پوش وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع سیاسی کارکنان کو باہر نکال دیا۔مشتعل افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی جس پر پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کرلیا گیا تاہم پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہوگئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے این اے 231 ملیر میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔عدالت نے 4 پولنگ اسٹیشینز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 65 ، 71 ، 98 اور 175 میں دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کئے تھے۔ 8 فروری کو عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ صرف 389 ووٹوں کی برتری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی نے عبد الحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں افغان زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی قرارداد منظور
-
ملک میں تمام بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہیں، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں
-
ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
-
مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.