راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 114کیس رپورٹ

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:43

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے  مزید 114کیس رپورٹ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 114کیس رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد ضلع بھر میں رواں سال اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 2504 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جود کے مطابق ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے رواں سال اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 4129 ایف آئی آرز،2812 کوچالان، 1623 عما رتیں سر بمہرجبکہ 18،788،500 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت221 مریض ضلع کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 53 مریض ہولی فیملی ہسپتال، 86 بینظیر بھٹو ہسپتال، 34 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال اور 48 فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔