دوروز قبل بابو سر ٹاپ کے مقام پر دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی نعش جھیل لولوسر کے قریب نالہ سے برآمد

جمعہ 11 اکتوبر 2024 20:35

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) دوروز قبل بابو سر ٹاپ کے مقام پر دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی نعش جھیل لولوسر کے قریب نالہ سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق حادثہ میں جاں بحق معظم کا تعلق لاہور سے ہے جس کا موٹر سائیکل دوروز قبل بابو سر ٹاپ پر برفباری کے بعد واپسی پر حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں گرگیا تھا، دوروز تلاش کے بعد معظم کی نعش جھیل لولوسر کے قریب نالہ سے ملی، نعش کو کھائی سے نکال کر مانسہرہ روانہ کردیا جہاں سے آبائی شہر کو روانہ کیا جائے گا۔\378