
پنجاب میں گاڑی کیلئے من پسند نمبر پلیٹ سکیم کے اجراء کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجراءآنے والے دنوں میں کیا جائے گا، کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا، پلاٹینم کیٹیگری کے تحت اپنا یا کسی پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا، ڈی جی ایکسائز فیصل فرید
فیصل علوی
ہفتہ 12 اکتوبر 2024
12:03

(جاری ہے)
ذات برادری،سیاسی پارٹیوں اورسیاسی شخصیات کے ناموں کی پلیٹس نیلامی میں شامل نہیں کی جائیں گی۔
گولڈ کیٹگری 3الفاظ اور 3نمبرز پر مشتمل ہوگی۔گولڈ کیٹگری میں پانچ لاکھ روپے بنیادی قیمت رکھی جائے گی۔کارپوریٹ کیٹگری میں کمپنیز 1کروڑ روپےسے اپنی رجسٹریشن کرائیں گی۔کارپوریٹ کیٹگری میں رجسٹریشن کے بعدلوگو والی پلیٹ پرعام نمبر5لاکھ جبکہ من پسند نمبر10لاکھ میں جاری کیا جائےگا۔من پسند نمبر 3کیٹگریز میں جاری ہونگے۔کم سے کم قیمت 5لاکھ سے 50 لاکھ مقرر کرنے سمری بھجوا دی گئی۔صوبے بھر میں وینٹی پلیٹس کو3 کیٹگریزپلاٹینم،گولڈ اور کارپوریٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔پلاٹینم کیٹگری میں 8 الفاظ و نمبر پر مشتمل پلیٹس کا اجرا ہوگا۔پلاٹینم کیٹگری کی بنیادی قیمت پچاس لاکھ روپے رکھی جائےگی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ اپنے نام و نمبرز سے نمبر پلیٹس پندرہ روز تک نیلامی میں رکھی جائیں گی۔قبل ازیں کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید ی تھی۔بتایاگیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خریدی تھی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا تھا۔پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوئی جو سروش نامی بزنس مین نے سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔ پریمیئم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگاکر حاصل کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.