پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 16:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2024ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ یہ نشست وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی ایم پی اے رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، اب پی پی 139 کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا طاہر اقبال انتخاب میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پی پی 139 کے علاقہ میاں کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا طاہر اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی عطیہ افتخار نے کہا ہے کہ این اے 114 اور پی پی 139 میں ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ ہیں اور ماضی گواہ ہے کہ عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت ہمیشہ مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوئی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر پانچ دسمبر کو عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہی کامیاب کرکے یہ نشست محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اور رانا تنویر حسین کو تحفہ میں پیش کریں گے۔\378