حویلی لکھا ، بزرگ شہری کچے کے ڈاکووں نے اغوا کر لیا

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز ہفتہ 12 اکتوبر 2024 17:16

حویلی لکھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12اکتوبر 2024) ہنی ٹریپ کے ذریعے بزرگ شہری لیاقت علی  کچے کے ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا،ڈاکوؤں نے برہنہ کر کے اسلحہ کے زور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا  وائرل کر دی،بزرگ شہری کی برہنہ تشدد والی ویڈیو وائرل ہوتے ہی شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،ڈاکوؤں  نے بزرگ شہری کی رہائی کے لیے ایک کروڑ تاوان طلب کیا ہے لواحقین نے لیاقت علی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اقدامات بروئے کار لانے کا مطالبہ کیاہے،کچے کے ڈاکو تمام حدیں پار کر گئے عمررسیدہ شہری پر برہنہ کرکے تشدد،تشددکی ویڈیو گھر والوں کو بھیج دی ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کے سفید بالوں کا حیا بھی نہ کیا،حویلی لکھا کے محلہ جنڈی کا رہائشی ٹرک ڈرائیور لیاقت کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا، ڈاکوؤں نے شہری کے ورثاء سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا، گھر والوں کو بھیجی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر بزرگ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کر رہے ہیں شہری گھر والوں سے رہائی دلوانے کی اپیل کر رہا ہے . لیاقت علی 3 اکتوبر کو  گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے مغوی کے بھانجے وسیم کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا ہے.