عبدالباسط آفریدی کی تین سالہ بچی کے بہیمانہ قتل،جہانگیر راہوجو کی والدہ،الٰہی بخش سومرو،عابد کشمیری اور مظہرعلی کے انتقال پر جسٹس ہیلپ لائن کا اظہار افسوس

اتوار 13 اکتوبر 2024 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ ندیم شیخ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری حارث امین بھٹی,انچارج بین الامذاہب ہم آہنگی ونگ سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،انچارج لیبر ونگ سیدذوالفقارشاہ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل سید اسرارعلی اور دیگر نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی الہی بخش سومرو,ایڈوکیٹ عبدالباسط کی تین سالہ بچی کے بہیمانہ قتل ،ایڈوکیٹ جہانگیر راہوجو کی والدہ،ملک کے لیجنڈاداکاروں عابد کشمیری،مظہرعلی کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی ہے۔