Live Updates

حکومت سے درخواست کی ہے کہ عمران خان کی صرف ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کرادی جائے

جیل میں ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان کی وجہ سے لگائی گئی ہے، ملاقات نہ کرائی گئی تو احتجاج آئینی جمہوری حق ہے، حکومت کو ایس سی او کی آڑ میں لوگوں کو زدوکوب نہیں کرنا چاہیئے۔ رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اکتوبر 2024 20:51

حکومت سے درخواست کی ہے کہ عمران خان کی صرف ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کرادی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر 2024ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ عمران خان کی صرف ڈاکٹر سے ملاقات کرادی جائے،جیل میں ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان کی وجہ سے لگائی گئی ہے، ملاقات نہ کرائی گئی تو احتجاج آئینی جمہوری حق ہے۔ انہوں نے اے آئی وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی کہ انسانی بنیادوں پر ملاقات کرادی جائے گی، ہم نے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات کرادی جائے، عمران خان کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوا ہے، جیل میں جو باقی لوگ قید ہیں وہ عمران خان نہیں ہیں، ان کے ساتھ عوام کی وابستگی نہیں ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عمران خان کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

حکومت کو چاہئے اگر کوئی ہجوم آتا ہے تو روکنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ کوئی پرتشدد احتجاج نہیں ہونے والا۔

(جاری ہے)

کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو اس کا آئینی جمہوری حق ہے۔جب ہمیں کہا جاتا ہے کہ ایس سی او کے احترام میں احتجاج نہیں کرنا چاہیئے تو حکومت کو بھی ایس سی او کی آڑ میں لوگوں کو زدوکوب اور اغواء نہیں کرنا چاہیئے۔ ہمیں پتا چل رہا کہ 18اکتوبر کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم کردی جائے گی، ہم حکومت کو کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے، ہمارے دیگر ممالک سے بھی رابطے ہیں، ہم حکومت میں رہے ہیں آئندہ بھی حکومت میں آئیں گے۔

احتجاج سے ایسا کچھ نہیں ہوگا جس سے پاکستان کوکوئی ٹھیس پہنچنے دیں ۔ حکومت نے ایس سی او کو جبر تشدد کیلئے استعمال کیا۔ایک ایسی ترمیم کی جارہی جس نے نظام مفلوج ہوجائے گا، اس کیلئے جدوجہد ہورہی ہے۔اسلام آباد میں کل احتجاج کرنا یا نہیں فیصلہ سیاسی اور کورکمیٹی کرے گی، اس حوالے سے آج ہماری کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات