Live Updates

ہمیں پتا چل رہا کہ 18اکتوبر کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم کردی جائیں گی

حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے نہیں، ہمارے ارکان اور مولانا ساتھ کھڑے ہیں، آئینی ترامیم میں سب سے بڑا مسئلہ آئینی عدالت بنانے کا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اکتوبر 2024 21:18

ہمیں پتا چل رہا کہ 18اکتوبر کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم کردی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر 2024ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں پتا چل رہا کہ 18اکتوبر کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم کردی جائیں گی،حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے نہیں، ہمارے ارکان اور مولانا ساتھ کھڑے ہیں، آئینی ترامیم میں سب سے بڑا مسئلہ آئینی عدالت بنانے کا ہے۔ انہوں نے اے آئی وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی کہ انسانی بنیادوں پر ملاقات کرادی جائے گی، ہم نے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات کرادی جائے، عمران خان کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوا ہے، جیل میں جو باقی لوگ قید ہیں وہ عمران خان نہیں ہیں، ان کے ساتھ عوام کی وابستگی نہیں ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عمران خان کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہئے اگر کوئی ہجوم آتا ہے تو روکنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ کوئی پرتشدد احتجاج نہیں ہونے والا۔ کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو اس کا آئینی جمہوری حق ہے۔جب ہمیں کہا جاتا ہے کہ ایس سی او کے احترام میں احتجاج نہیں کرنا چاہیئے تو حکومت کو بھی ایس سی او کی آڑ میں لوگوں کو زدوکوب اور اغواء نہیں کرنا چاہیئے۔ ہمیں پتا چل رہا کہ 18اکتوبر کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم کردی جائے گی، ہم حکومت کو کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے، ہمارے دیگر ممالک سے بھی رابطے ہیں، ہم حکومت میں رہے ہیں آئندہ بھی حکومت میں آئیں گے۔

احتجاج سے ایسا کچھ نہیں ہوگا جس سے پاکستان کوکوئی ٹھیس پہنچنے دیں ۔ حکومت نے ایس سی او کو جبر تشدد کیلئے استعمال کیا۔ایک ایسی ترمیم کی جارہی جس نے نظام مفلوج ہوجائے گا، اس کیلئے جدوجہد ہورہی ہے۔اسلام آباد میں کل احتجاج کرنا یا نہیں فیصلہ سیاسی اور کورکمیٹی کرے گی، اس حوالے سے آج ہماری کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ہم یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے ڈرنے والے نہیں درست سمت میں فیصلے کریں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبرز نہیں، ہمارے لوگ اور مولانا مضبوطی سے کھڑے ہیں، مولانا نے آئینی عدالت کی بجائے آئینی بنچ تجویز کیا ہے، آئینی ترامیم میں سب سے بڑا مسئلہ آئینی عدالت بنانے کا ہے، ، ہمارے ارکان اسمبلی کے پی میں محفوظ ہیں، چھپایا اس لئے کہ مارپیٹ اور اغواء کررہے ہیں۔ ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مخصوص نشستیں جاری کروا دیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات