ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضا کاقیام پور،جسڑاوربہبل والی کادورہ

بدھ 16 اکتوبر 2024 23:23

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضا نے قیام پور،جسڑاوربہبل والی کادورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بنیادی صحت مرکز، سکولز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرنارووال نے بنیادی مرکز صحت قیام پور کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران بنیادی مرکزصحت میں جاری ری ویمپنگ کےکام کاجائزہ لینےکےساتھ ساتھ ہسپتال کے سٹاف کی ڈیوٹی اوردیگرجاری کام کا بھی جائزہ لیا۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنرنےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول جسڑ کا دورہ بھی تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران کلاس رومز،سائنس لیب سمیت سکول کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے وزٹ کے دوران مختلف کلاسز کی بچیوں سےگفتگو کرتےہوئے معیار تعلیم کی بارے پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرسکول کے بہترین نظام کار کی بابت سکول انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئےمعیار تعلیم،ڈسپلن اور بچوں کی شخصیت سازی پرفوکس کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنرنارووال گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہبل والی کادورہ کیا۔انہوں نے اس دوران کلاس رومز میں مختلف کلاسز کے بچوں سے گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران ہیڈٹیچراوراساتذہ کو بچوں کے معیار تعلیم میں بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اساتذہ اکرام فروغِ معیار تعلیم کے لیے موثر کردار ادا کر یں ۔

متعلقہ عنوان :