پشاورہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو محسن داوڑ کی گرفتاری سے روک دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2024 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2024ء) سابق رکن قومی اسمبلی اورچیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑکے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائردرخواست پرسماعت ۔پشاورہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو محسن داوڑ کی گرفتاری سے روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی اورنیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑکے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار سنگین خان نے بتایاکہ درخواست گزارکیخلاف وفاقی اورصوبائی حکومت کے متعددمقدمات درج ہیں, درخواست گزار کے خلاف مقدمات بہت زیادہ ہیں،ہمیں وقت دیا جائے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے تفصیلات فراہم کی ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ نے بتایاکہ درخواست گزار کیخلاف اسلام آبادمیں ایک مقدمہ اورایک ایف آئی اے کی انکوائری چل رہی ہے، صوبائی حکومت کے بھی متعدد مقدمات ہیں جس کی تفصیل فراہم کردی گئی ہے،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے،درخواست گزار 15 جنوری 2025 تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائے۔