ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 22 ویں روز معروف ہندوستانی ڈرامہ نگار جاوید صدیقی کا لکھا ہوا ڈرامہ ”سالگرہ“ پیش کیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ آب وتاب کیساتھ جاری ہے، فیسٹیول کے 22 ویں روز معروف ہندوستانی ڈرامہ نگار جاوید صدیقی کا لکھا ہوا ڈرامہ ”سالگرہ“ پیش کیاگیا جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

آج کاڈرامہ ہمارے بہت زبردست ڈائریکٹر پارس مسرور کا ہے پارس مسرور ایک بہت بڑے رائٹر،اور موسیقار ہیں پارس اپنے باپ کے نام کو آگے بڑھا رہے ہیں،پارس معروف ادبی شخصیت بیدل مسرور کے سپوت ہیں۔یہ ڈرامہ انڈیا کے مشہور لکھاری جاوید صدیقی نے لکھا ہے۔اس ڈرامے کا سندھی ترجمہ بیدل مسرور نے کیا ہے ۔جاوید صدیقی کے خاکے بہت مشہور ہیں، تھیٹر سندھی زبان میں تھا جس کے ڈائریکٹر پارس مسرور تھے، شائقین کی جانب سے ڈرامہ کی کہانی کو بہت پسند کیا گیا ، ”سالگرہ“ ہندی اور اردو دونوں ادب میں اپنے ناقابل یقین کام کی وجہ سے جانا جاتا ہے یہ ڈرامہ جدید شہری زندگی میں طلاق کی پیچیدگیوں کو تلاش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :