پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آئی ایف جے کے اشتراک سے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 اکتوبر 2024 13:27

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آئی ایف جے کے اشتراک سے صحافیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2024ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آئی ایف جے کے اشتراک سے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے  سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، نائب صدر اور انَسٹرکٹر شہر بانو، سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق اور ویمن موومنٹ کی کوآرڈینیٹر روبا عروج، لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر شیراز حسنات
پی یو جے کے سیکرٹری شاہد چودھری اور پراجیکٹ فوکل پرسن فاروق جوہری نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان کومیسر قانونی حقوق بارے آگاہی دی.

(جاری ہے)

ورکشاپ میں خواتین سمیت ورکنگ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. شرکا نے ورکنگ صحافیوں کو درپیش مسائل بیان کئے. ٹریننگ ورکشاب کے دوران انسٹرکترز نے مسائل کے حل کے لئے مختلف ملکی اور انٹرنیشنل
 قوانین پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اپنے حقوق صلب کیے جانے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنی آواز بلند کرین اور میسر قانونی مداوا کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹائیں.

رانا محمد عطیم نے  کہا کہ پی ایف یو جے اور آئی ایف جے مل کر پاکستان کے صحافیوں کےمسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ بھی زیر سماعت ہے. انہوں نے یقین دلایا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر قسم کی قانونی امداد فراہم کرے گی. آخر میں رانا محمد عطیم اور شیراز حسنات نے شرکا میں سرتیفکیٹ تقسیم کئے.