Live Updates

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پوری قوم کیلئے تحفہ ہے،سید عمران خان

پیر 21 اکتوبر 2024 23:04

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2024ء) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماء ملک سید عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پوری قوم کیلئے تحفہ ہے، یکم جنوری 2028 سے سودی نظام کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاپختونخواکے نام کو تبدیل نہ کرنا نواز شریف کا دانشمندہ فیصلہ ہیں، کیونکہ پختونخوا میں صرف پختونوں کی نمائندگی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری قومیں بھی آباد ہیں ۔ فخر ہیں ۔ ثاقب نثار ، عمر عطا بندیال ، گلزار اور کھوسہ جیسے ججوں کی تقرری کا راستہ روک دیا ہے ۔ یہ آئینی ترمیم کسی کے خلاف نہیں ہیں ۔ اختلاف رائے کا یہ مطلب نہ لیا جائے ۔ کہ پارٹی ایک دوسرے کے خلاف دشمن بن جائے ۔ آخر میں انہوں نے تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم پر مسلم لیگ کا ساتھ دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات