محکمہ صحت شیخوپورہ کے زیر اہتمام پولیو فری پاکستان کی قومی سطح کی آگاہی مہم جاری

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ منگل 22 اکتوبر 2024 17:52

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2024ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت شیخوپورہ کی جانب سے علاقہ جیون پورہ میں  پولیو فری پاکستان کی قومی سطح کی اگاہی مہم کے حوالے سے تحصیل شیخوپورہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل شیخوپورہ اور ضلعی سطح پر سوشل ورکرز معززین اہل دیہہ اور والدین سمیت دیگر مکتبہ فکر کے افراد، سول سوسائٹی کے  افراد کو اپنی اپنی سطح پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

پولیو فری پاکستان قومی آگاہی مہم 28 اکتوبر سے 3نومبر 2024 تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 30 سال قبل 1996 میں پولیو کی اگاہی مہم چلائی گئی تھی اور تقریبا ملک بھر میں چار لاکھ کے قریب محکمہ صحت کے ملازمین پولیو کےحفاظتی قطرے پلا رہے ہیں۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر ساجد جٹ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ شیخوپورہ بینش قمر ڈار ،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر وقار احمد، صوبیہ شہزاد، ضلعی سوشل ورکر پٹھان کیمونٹی یاسر خان اور  اختر رسول جنجوعہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عوام میں پولیو کے حفاظتی قطروں کو پلانے کے لیے اگاہی دینا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ بنا سکیں اور پاکستان کا روشن مستقبل تابناک کر سکیں۔