خانیوال ،حافظ محمد حسن قریشی کے قرآن پاک حفظ کرنے پر آمین اور دستار بندی کی تقریب

جمعرات 24 اکتوبر 2024 21:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2024ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے سینئر نائب صدر محمد اقبال قریشی کے بیٹے حافظ محمد حسن قریشی کے قرآن پاک حفظ کرنے پر آمین اور دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی ۔زیب سجادہ نشین دربار عالیہ بابا فریدالدین گنج شکر مسعود پاکپتن شریف دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ممبر پنجاب اسمبلی رانا سلیم حنیف،سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد ڈاھا ، پیر سیدعلی حسین شاہ نقشبندی سجادہ نشین چادر والی سرکار ملتان شریف ،سید خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی،جید علمائے کرام مشائخ عظام، ثنا خواں رسول معروف سیاسی سماجی تجارتی شخصیات ،صحافیوں،معززین علاقہ اور قریشی برادری کی سرکردہ شخصیات گداء دربار فرید محمد اقبال قریشی،محمد محسن فریدی،غلام خالق قریشی،غلام مجدد قریشی ،محمد نعمان قریشی فریدی،پیر بابا امیر علی قادری چشتی،ڈاکٹر حبیب بٹر،صاحبزادہ عزیز الرحمن حامدی ،صاحبزادہ پیر محمد عرفان الحق چشتی،المعروف کاکا پیر میاں نعیم اللہ کریمی قادری ضلعی امن کمیٹی کے ممبران راؤ جمشید احمد خان،شیخ ذوالفقار علی رضوی،قاری سیف اللہ عابد ،میاں اکرام اللہ کمبوہ،ڈاکٹر وقار احمد خان ڈاھا ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 145، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ،رانا عامر گلزار،راو سعید،رانا اختر ،چوہدری مسعودماکھا ،سینئر صحافیوں قلزم بشیر احمد،عدنان سعید چوہدری،حاجی عنبر بشیر احمد ،محمد عبداللہ ملتزم ،انجنئیر محمد عبدالرحمن ،مجتبی خان،رانا معین الدین،راناحسن،محمد سہیل چوہدری اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات رانا سلیم حنیف ،علمائے اور مشائخ عظام کے ہمراہ حافظ محمد حسن کی تاج پوشی کی اور خصوصی دعا کروائی۔ بعدازاں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا محبوب فرید اکرم خان (فریدی برادران) اور ان کے ہمنوا نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے سماں باندھ دیا اور شرکاء پر وجد تاری کردیا ۔ محمد اقبال قریشی اور برادران کی جانب سے پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔