میرپورخاص میں سماجی تنظیم کی جانب سے ماحولیاتی مسائیل کی نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 25 اکتوبر 2024 15:58

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اکتوبر 2024) میرپورخاص میں یورپین یونین کے مالی تعاون سے سماجی تنظیم پی وی ڈی پی سندھ کی جانب سے این سی اے، سی ایس ایس پی اور دیگر فلاحی تنظیوں کے ہمراہ ماحولیاتی مسائیل کی نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کو مقریریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت پوری دنیا کے کیلئے ایک بہت بڑا چیلنچ بنتا جا رہا ہے۔

جس پر ہمارے نوجوانوں کو عملی قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ بڑتی ہوئی گرمی، سیلاب اور کئی وبائی بیماریوں کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ اگر ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو اس آلودہ ماحول سے بچانا ہے تو ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی مسائل کا حل صرف اور صرف بہت زیادہ درخت لگانے اور ان کی باقاعدگی سے نشوءنما کرنے پر منحصر ہے۔

تقریب کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنا ہے۔ تقریب کو پی وی ڈی پی سندھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈومنک اسٹیفن ، فلاحی تنظیم روشن سماج ڈولپمنٹ آرگنائیزشن کے شیرمحمد سولنگی، آرٹ فائونڈیشن کے پروگرام آفیسر حارث نجیب، محکمہ انوائرمینٹ میرپورخاص ڈویزن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صوھیب راجپوت ، سندھ یونیورسٹی جامشورو کی پروفیسر سیدہ ارم شاہ، سول سوسائیٹی ایکٹیوسٹ خالد پرویز، این سی اے پروگرام آفیسر سید عابد حسین شاہ ، لینا خالد، شھزاد بجیر اور پرویز حیدر نے خطاب کیا۔ تقریب میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پربھات تھیٹر گروپ کی جانب سے آگاہی اسٹیج تھیٹر بھی پیش کیا گیا اور علاقائی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :