uارشد ساہی کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

جمعہ 25 اکتوبر 2024 20:00

X لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے 111 سے ایم این اے ارشد ساہی کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی،ن لیگی امیدوار برجیس طاہر کے وکیل پیر کلیم نے مؤقف اپنایا کہ ارشد ساہی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر مسجد تعمیر کر رکھی ہے،ٹربیونل ارشد ساہی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

(جاری ہے)

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار پچاس ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیتے،درخواست گزار کے الزامات بے بنیاد ہیں،الیکشن پٹیشن قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے۔