انسدادِ پولیو مہم سیکیورٹی انتظامات کو فُول پروف اور موثر بنانے کے لیے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا پولیو سینٹرز کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 28 اکتوبر 2024 17:23

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2024ء) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو فُول پروف اور مؤثر بنانے کے لیے ڈی آئی جی  شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو نے پولیو سینٹرز کا دورہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید بینظیر آباد رینج میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے فُول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، شہید بینظیر آباد رینج  پولیس پولیو مہم کے دوران حکومتی احکامات پر عمل پیرا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے،

متعلقہ عنوان :