معروف اداکار اسماعیل شاہ کی 32ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

منگل 29 اکتوبر 2024 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2024ء) معروف اداکار اسماعیل شاہ کی 32ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر فنکار برادری اور شوبز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اسماعیل شاہ نے 1975ءمیں پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کے بلوچی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

1980 میں پی ٹی وی ڈرامہ سیریز شاہین میں تاریخی کردار ادا کرنے سے شہرت ملی۔ 1989 میں فلم باغی قیدی سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ دلاری اور ناچے ناگن میں ڈانس پرفارمنس کی وجہ سے اسماعیل شاہ کو پاکستان کا پہلا ڈانس ہیرو قرار دیا گیا۔ان کی مشہور فلموں میں لو اِن نیپال، لیڈی سمگلر، باغی قیدی، جوشیلا دشمن، منیلا کے جانباز، کرائے کے قاتل اور وطن کے رکھوالے کے نام شامل ہیں۔ اسماعیل شاہ 1992میں آج ہی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔