میرپور،وفاقی محتسب کی ٹیم جمعرات کو کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے خلا ف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کر ے گی

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے میر پور آ زاد کشمیر میں وفاقی اداروں کے خلا ف کثیر تعداد میں شکا یات پر از خود نو ٹس لیتے ہو ئے ڈا ئر یکٹر جنر ل محمداشفاق احمد کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو کل (جمعرات31 اکتو بر) انڈ سٹر یل ریسٹ ہاؤ س میر پور آ زاد کشمیر میں صبح دس بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی اور وفاقی سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کر ے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کووفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈائر یکٹر جنر ل محمد اشفا ق احمد اور کنسلٹنٹ(میڈ یا) خا لد سیال پر مشتمل ٹیم میر پور پہنچ چکی ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، پا سپورٹ آ فس، پاکستان پو سٹ ، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، قو می بچت،ای او بی آ ئی، او پی ایف اور پو سٹل لا ئف انشو رنس سمیت وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سر برا ہان کو کھلی کچہر ی میں حا ضر ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔ وفاقی سر کا ری اداروں کے خلا ف شکایت کنندگان کھلی کچہر ی میں آ کر اپنی شکا یات درج کروا سکتے ہیں۔